18 جولائی، 2016، 1:37 PM

بشار اسد کا ایران اور حزب اللہ لبنان کی حمایت پر شکریہ/اردوغان اپنے مخالفین کا قلع قمع کررہا ہے

بشار اسد کا ایران اور حزب اللہ لبنان کی حمایت پر شکریہ/اردوغان اپنے مخالفین کا قلع قمع کررہا ہے

شام کے صدر بشار اسد نے شامی حکومت اور عوام کی حمایت پر حزب اللہ لبنان اور ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے صدر اردوغان کو شام کے خلاف معاندانہ اور دہشت گردانہ پالیسیوں کا جواب ترکی کے اندر ہی مل گيا اور اردوغان اب اپنے مخالفین کا بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ قلع قمع کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الاخباریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے شامی حکومت اور عوام کی حمایت پر حزب اللہ لبنان اور ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے صدر اردوغان کو شام کے خلاف معاندانہ اور دہشت گردانہ پالیسیوں کا جواب ترکی کے اندر ہی مل گيا اور اردوغان اب اپنے مخالفین کا بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ قلع قمع کررہا ہے۔

بشار اسد نے کہا کہ شامی فوج اور اسلامی مزاحمتی آگروہوں کو دہشت گردوں پر بڑے پیمانے پر کامیابیاں مل رہی ہیں اور وہابی دہشت گردوں کا شام کے مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہے۔

بشار اسد نے کہا کہ ایران اور حزب اللہ لبنان نے شامی عوام اور شامی حکومت کے لئے عظیم قربانیاں پیش کی ہیں  اور دہشت گردوں کو شکست دینے میں ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

بشار اسد نے ترکی کے بحران کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ابھی تک معلوم نہیں کہ ترکی میں کیا ہورہا ہے لیکن ایک بات صاف نظر آرہی ہے کہ اردوغان کو اپنے مخالفین کو کچلنے کا بہترین موقع مل گيا ہے اور وہ اپنے مخالفین کا بڑے بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ قلع قمع کررہا ہے۔

News ID 1865582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha